پی پی مہمند ایجنسی کی عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت

پی پی مہمند ایجنسی کی عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، انسانی حقوق کی علمبردار مایہ ناز وکیل عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل مہمند نے ایک اخباری بیان کے ذریعے انسانی حقوق کی علمبردار مایہ ناز وکیل عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر انتہائی دُکھ اور آفسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ مظلوم طبقے کیلئے نہ صرف بھر پور آواز اُٹھائی ہے بلکہ اُن کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی موت پاکستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر