طویل خشک سالی کے بعد بونیر میں 12 گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈھائی ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد بونیر کے طول وہ عرض میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہیں ۔سوکھے ہوئے گندم کی فصل اور زمینداروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ۔جاری خشک سالی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل گئی تھی ۔خاص کر بچوں میں سینے کی بیماری عام ہو گئی تھے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی رات ایک بجہ سے بونیر میں بار شوں کا سلسلہ جاری تاحال جاری ہیں ۔عوام نے خشک سالی سے نجات کے لئے جگہ جگہ نماز استسقی اور غرباء میں لنگر تقسیم کئے تھے ۔ڈھائی ماہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل شدید متاثر ہورہی تھی ۔گندم کے فصل کے ساتھ ساتھ بارشیں نہ ہونے کہی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے لگے تھے ۔بونیر کے عوام کا زیادہ تر دارومدار زراعت پر ہیں ۔موسم سرما میں لوگ ضلع میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سوختی لکڑی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ۔اور وہ اس موسم میں مختلف میوہ جات کے پودوں کے ساتھ ساتھ دیگر پودے بھی لگاتے ہیں ۔مگر خشک سالی کی وجہ سے کوئی بھی پودے لگانے کو تیار نہیں تھے ۔