تیمرگرہ ،عاصمہ جہانگیر کی وفات پر وکلاء کا یوم سوگ
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے وکلاء کا یوم سوگ عدالتوں کا با ئیکاٹ صوبائی بار کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ، چکدرہ ، ثمرباغ، اور لعل قلعہ کے وکلاء نے یوم سوگ مناکر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگر ہ کے اے جمیل ایڈوکیٹ ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مر حومہ کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدرجہان بہادر ایڈوکیٹ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرکی جمہوریت اور عدلیہ کی بحا لی اور قانون کی حکمرانی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئیگی انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی موثر اور طاقت ور آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی انھوں نے کہا کہ مرحومہ ایک نڈراور بہادر خاتون تھیں اور ان کی موت سے پیدا ہونے والی خلا کھبی پر نہ ہوسکیں گی۔