ایم کیو ایم کے رہنما جھگڑے چھوڑ کر عوام کی خدمت کر یں : وزیر علٰی سندھ

ایم کیو ایم کے رہنما جھگڑے چھوڑ کر عوام کی خدمت کر یں : وزیر علٰی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر انتخاب لڑے گی، ایم کیو ایم والے جھگڑے چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں گے تو یہ ان کے لیے بہتر ہے اوراسی میں ان کی بقا ہے۔ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تمام اداروں سے مدد مانگی ہے، انشااللہ جلد راؤ انوار کو ملزم کے طور پر گرفتار کرلینگے،فاروق ستار ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا پارٹی سے پوچھیں گے، آنیوالے دنوں میں کراچی کے شہری ایم کیوایم کو مسترد کرینگے، پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ کی سیکورٹی سے مطمئن ہوں ،سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات میں ہمارے نمائندے کارگردگی کی بنیاد پر کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، فاروق ایچ نائیک، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو ارکان سندھ اسمبلی اورصوبائی وزراء بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ کی سربراہی میں سینٹ انتخابات 2018 کیلئے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن پہنچے تھے ، پیپلز پارٹی کے تمام منتخب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پیپلز پارٹی کے 5 رہنما ں ڈاکٹر سکندر میندھرو، تاج حیدر، ڈاکٹر یونس حیدر سومرو، انتھنی نوید اور انور لال دین کے ٹیکنوکریٹ نشستوں کے کاغذات نامزدگی کے کوائف کی چھان بین عمل کے بعد منظورکرلیے گئے۔ وزیراعلی سندھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہہھم نے بڑے بڑے ایونٹ کیئے بوھری کمیونٹی کے روحانی پیشوا اوراسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا آغا خان کی آمد سمیت تمام پروگرام بہتراندازمیں منعقد ہوئے اب پی ایس ایل بھی امن اور خیریت سے ہو جائے گا پی ایس ایل فائنل کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں پی ایس ایل کا فائنل بھی احسن طریقے سے ہوگا پی ایس ایل فائنل کیلیئے امن سمیت خود تمام معاملات کو مانیٹر کررہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہم سیاسی پارٹی ہیں عوام کی خدمت کرتے ہیں، لوگوں کی خدمت کی بنیاد پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں اورکارگردگی کی بنیاد پر سینیٹ انتخابات جیتیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں ہمارے نمائندے ہر جگہ سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ایم کیو ایم والے سب مل بیٹھیں، ایم کیو ایم سے کہتا ہوں آپس میں لڑنے کے بجائے ساتھ مل بیٹھیں، کسی کو برا بھلا کہنا سیاست نہیں ہوتی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی سرگرمیاں تمام جماعتوں کا حق ہے،ہر ایک کو سیاست کی اجازت ہے،سندھ خاص کر کراچی میں امن وامان بہتر ہے کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت کسی صوررت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ را انوار کی عدم گرفتاری پر اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہیاتنیادارے اور را کا گرفتار نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہابھی ایم کیو ایم کے اراکین نے رابطہ نہیں کیا ہے میرے خیال میں فاروق ستار پارٹی سنبھال لیں تو بہترہے ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت بعد کا معاملہ ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...