دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، لندن سٹی ائر پورٹ بند

دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، لندن سٹی ائر پورٹ بند

لندن(آن لائن)لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریب واقع لندن سٹی ا ئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے دریائے ٹیمز کے ساحلی علاقوں سے دوسری جنگ عظیم میں استعما ل ہونیوالا بم ناکارہ حالت میں تلاش کر لیا ،میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا،میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا،پولیس کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئیں بم کو سکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

بم

مزید : پشاورصفحہ آخر