تحریک انصاف نے فواد چوہدری کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کو پی ٹی آ ئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری اور دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،اس سے قبل وہ مرکزی ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔فواد چوہدری تحریک انصاف کے تمام میڈیا آپریشنز کی نگرانی سمیت تحریک انصاف کی الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا ٹیموں کی سربراہی بھی کریں گے ۔
فواد چوہدری