ہنگو پولیس ان ایکشن ،15 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

ہنگو پولیس ان ایکشن ،15 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

ہنگو (بیورورپورٹ ) ضلع ہنگو پولیس ان ایکشن ۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران15جرائم پیشہ سمیت 3منشیات فروش گرفتار۔زیرحراست افرادکے قبضے سے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ ومنشیات برآمد۔ مجموعی طورپر10کاروائیوں میں زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمدکرلی گئیں۔ ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکے خلاف مقامی پولیس نے گھیراتنگ کررکھااورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکاررہتے ہوئے گزشتہ تین دن کے دوران ضلع بھرکے 10مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشزکاانعقادکیاجاچکاہے۔آپریشنزکے اس تسلسل میں تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میں ضلع بھرمیں مختلف کاروائیوں کے دوران15جرائم پیشہ افرادسمیت 3منشیات فروشوں کوحراست میں لیکران کے قبضے سے4رائفل،4پستول،157مختلف بورکے کارتوس،4چارجرز اور2900گرام چرس برآمدکرلی۔ضلعی پولیس آفیسرآصف گوہرکے مطابق تمام سرکل افسران اورایس ایچ اوزاپنے تھانوں کے حدودمیں سرزدہونے والے جرائم خصوصامنشیات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں اورمنشیات کا کاروبارکرنے والے افرادکے خلاف گھیرامزیدتنگ کرتے ہوئے ایسے سماج دشمن عناصرکوسختی سے کچلنے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...