ٹنڈوں محمد خان ، تیز رفتا ر ڈمپر نے سوزو کی کو کچل دیا، 10خواتین سمیت 11افراد جاں بحق

ٹنڈوں محمد خان ، تیز رفتا ر ڈمپر نے سوزو کی کو کچل دیا، 10خواتین سمیت 11افراد ...

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی پک اپ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں10خواتین سمیت11افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی بھی ہوگئی ہیں۔لاشیں سول اسپتال حیدرآبامیں منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے نجی کمپنی کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں پک اپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی کارکن فورا جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا۔ جہاں طبی حکام نے11افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین شامل ہیں جبکہ حادثے کے نتیجے میں دوخواتین زخمی بھی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی سوزوکی پک اپ نجی کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں سوار افراد کمپنی کا سامان فروخت کرنے جارہے تھے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے اور زخمیوں کی جانیں بچانے کے اقدام اٹھائے جائیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان روڈ حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان کو متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول