شاہ زیب قتل کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا

شاہ زیب قتل کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر شاہ ذیب قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف شاہ رخ جتوئی ودیگر کی اپیل دوبارہ سماعت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے اپیل کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ خصوصی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپیل کی دوبارہ سماعت کیلئے سندھ ہائی کورٹ کو حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی بینچ نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی تھیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...