ن لیگ نے آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی لانیکا تہیہ کررکھا ہے،وقاراحمدنور

ن لیگ نے آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی لانیکا تہیہ کررکھا ہے،وقاراحمدنور

مظفرآباد(بیورورپورٹ)چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدآمد کمیشن کرنل (ر) وقاراحمد نورکی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا جائزہ اجلاس۔ مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبہ جات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجہ محمد اکمل، اور دیگر محکمہ جات کے متعلقین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین معائنہ و عملدآمد کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے گڈ گورننس اور تعمیر وترقی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاست کے اندر حقیقی تبدیلی لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ یہ عمل مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگالیکن عوام کو تبدیلی زمین پر نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت اورمعیاری تکمیل اور شفافیت پر خصوصی فوکس کریں تاکہ منصوبہ جات مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ مظفرآباد شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کریں اور شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کل سے میں مختلف محکمہ جات کے منصوبہ جات کا فیلڈ میں جا کر خود معائنہ کر وں گا۔چیئرمین معائنہ کمیشن نے کہا کہ تمام محکمہ جات قواعد وضوابط کے پابندی کریں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں ۔ سرکاری آفیسران نیک نیتی سے کام کریں اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ گڈگورننس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جات کو ایک دوسرے کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد جائزہ اجلاس منعقد کروا کر محکمہ جات کی کارکردگی کا جائز ہ لیا جائے گاتاکہ انکی کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوسکے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے چیئرمین معائنہ وعملدرآمد کمیشن کومحکمہ مال کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ تمام ضلعی دفاتر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور انتظامی اور ضلعی آفیسران میں بہترین ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...