مظفرآباد،تاجر جائنٹ کمیٹی کی ٹیکسز لگائے جانے کی شدید مذمت

مظفرآباد،تاجر جائنٹ کمیٹی کی ٹیکسز لگائے جانے کی شدید مذمت

مظفرآباد(بیورورپورٹ)تاجر جائنٹ کمیٹی کا اجلاس حکومت کی طرف سے ٹیکسز لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکسز کے حوالہ سے قائم کمیٹی کو فی الفور سفارشات مرتب کرکے حکومت کو تحریک کرے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ٹیکسز کے معاملات یکسو کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرد ی تھی تاجر اس وقت افراتفری کے متحمل نہیں ہو سکے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ہورہی ہے جس سے نہتے عوام کو گولوں کا نشانہ بن رہے ہیں بھارتی افواج کی سیز فائر لائن پر خلاف ورزی کی بھی شدید مذمت کی گئی اجلاس زیر صدارت چیئرمین عبد الرزاق خان منعقد ہوا اجلاس میں سپریم ہیڈ خواجہ فاروق قادری‘میر امتیاز احمد‘تنویر قریشی‘بشارت مغل‘اصغر نثار میر‘اشفاق ترین‘عارف لون ‘ملک معید‘نوید قریشی‘اعجاز زرگر‘راحیل بٹ نومی‘فیصل رشید اعوان ‘شفیق قریشی‘نعمان عزیز‘مبارک شہباز اعوان‘نثار الرحمن عباسی‘خورشید انور اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تاجروں نے قرار داد کے ذریعے ٹیکسز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا زلزلہ متاثرہ تاجروں کی کسی نے مدد کی نہ ہی بحالی میں تعاون کیا گیا اور نہ ہی قرضے معاف کئے گئے وزیراعظم کی طرف سے ٹیکسز کے معاملات کو یکسو کرنے کے لیے قائم کمیٹی پر ہم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو مطالبات کے حق میں آزادکشمیر بھر کے تاجروں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ہم امید کرتے ہیں کہ کمیٹی جو وزیر سپورٹس کی قیادت میں بنائی گئی ہے وہ حالات کے تناظر میں جلد از جلد ٹیکسز بارے سفارشات مرتب کرے گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر