عاصمہ جہانگیر کی انسانی وبنیادی حقوق کیلئے لازوال خدمات ہیں،وکلاء برادری

عاصمہ جہانگیر کی انسانی وبنیادی حقوق کیلئے لازوال خدمات ہیں،وکلاء برادری

مظفرآباد (بیورورپورٹ)سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی وفات وکلاء اور عالمی سطح پر علمبردار و انسانی حقوق اور مظلوموں کی آواز کیلئے بڑا سانحہ ہے اور وکلاء کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مظلوم و محکوم لوگوں کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔بالخصوص پاکستان میں ڈکٹیٹر اور مارشل لاء کے دور میں بھی بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی کیلئے لازوال خدمات سرانجام دئیے ۔آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کی کال پر عاصمہ جہانگیر کی وفات پر پورے آزادکشمیر میں وکلاء نے ایک روزہ سوگ منایا اور عدالتوں کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ۔چوہدری شوکت عزیز ایڈووکیٹ وائس چےئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل نے عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ مرحوم سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی بحیثیت قانون دا اور بحیثیت صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...