ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ضلع بھرمیں آگاہی مہم جاری،ڈاکٹر عارف

ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ضلع بھرمیں آگاہی مہم جاری،ڈاکٹر عارف

اٹک(نمائندہ پاکستان)ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ضلع بھر میں آگاہی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کرنل محمد عارف ماگرے نے ایک خصوصی بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کالے یرقان کی روک تھام اور علاج کے لئے ضلع اٹک کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کو اس سلسلے میں خصوصی لیکچرز دیئے ڈاکٹر عارف نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کالے یرقان کے خاتمے کے لئے لاہور میں ایک ریسرچ سنٹر قائم کیا ہے جس میں اس موذی بیماری پر ریسرچ کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے انہو ں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کا ایک ہیپاٹائٹس سنٹر اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر کالے یرقان کے مریضوں کا مفت علاج کیاجارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ڈاکٹر عارف نے کہا کہ تمام افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس سنٹر دورہ کریں اور اپنے خون کی سکریننگ کروائیں تاکہ ہیپاٹائٹس کی صورت میں ان کا مفت علاج عمل میں لایا جاسکے انہو ں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے حوالے سے یہ آگاہی مہم جاری رہے گی اور عوام الناس کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...