عاصمہ جہانگیر کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پر نہیں ہوگا،ساجد عباسی

عاصمہ جہانگیر کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پر نہیں ہوگا،ساجد عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مری (تحصیل رپورٹر )عاصمہ جہانگیر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار امیدوار NA 50 پی ٹی آئی کے رہنما ساجد خان عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات سے پورے پاکستان کے جمہوریت پسندوں میں سوگ طاری ہو گیا ہے ۔ وہ ایک عظیم قانون دان کے ساتھ ساتھ ایک نظریاتی کارکن ایک عظیم سوشل ورکر بھی تھیں ۔ انہوں نے ہمیشہ سچائی کا علم بلند کیا اور ہمیشہ غیر جانبدارانہ سچا رویہ اپنایا۔محترمہ ایک با اصول دلیر اور سچی قانون دان تھیں اور آئین کی بالا دستی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔