مری،معذور شخص کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

مری،معذور شخص کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

کہوٹہ(تحصیل رپورٹر)معذور جنید بابر کی دوکان میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ منتحب نمائندوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ۔ تفصیل کیمطابق 25سالہ معذور جنید جنکی ایک بہن بھی معذور ہے۔ اور ایک بہن سکول پڑھتی ہے۔ انکے والد اور والدہ میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ اور دونوں نے اور شادیاں کر لی ہیں ۔یہ معذور دادا اور دادی کے پاس رہتے تھے ۔جنید بابر نے چار سال قبل قرض لیکر دوکان ڈالی اور ویل چےئر پر بیٹھ کر رزق حلال کما کردادا، دادی اور بہنوں کا پیٹ پالتا تھا ۔گزشتہ روز دوکان بند کر کے گھر گیا ۔صبح آ کر دیکھا تو شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ جسکی وجہ سے سارا سامان فریج وغیرہ جل کر راکھ ہو گیا۔ جسکی وجہ سے اُسکی جمع پونجھی ختم ہو گئی۔ جنید بابر نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے لیکر منتخب نمائندوں کو کئی بار نوکری کے کاغذات دیے مگر کچھ نہ ہوا۔ اس نے وزیر اعظم شاہد عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے ۔کہ مجھے نوکری دی جائے ۔اور میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں دوکان میں دوبارہ سامان ڈال کر اپنا اور دادا، دادی اور بہنوں کا پیٹ پال سکوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر