انجمن تاجران کوہسار مارکیٹ بھوربن کے انتخابات،سردار محمود عباسی صدر منتخب

انجمن تاجران کوہسار مارکیٹ بھوربن کے انتخابات،سردار محمود عباسی صدر منتخب

مری ( تحصیل رپورٹر)انجمن تاجران کوہسار مارکیٹ بھوربن کے انتخابات میں صدر سردار محمود یامین عباسی اور جنرل سیکرٹری سردار حسیب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے انجمن تاجران کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ اُمیدوار کی شاندار کامیابی پر انجمن تاجران کے نو منتخب صدر سردار محمود یامین کو سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری مجید پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر جنرل سیکر ٹری فصیل ممتاز راٹھور نے بھوربن پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی یونین کونسل کے صدر سردار وقار کے ہمراہ انجمن تاجران کے نومنتخب صدر شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور اپنے طرف سے انجمن تاجران کوہسار مارکیٹ کے صدر کو انجمن کے مساہل کے حل کے حوالے سے مکمل طور پر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے انجمن تاجران کوہسار مارکیٹ بھوربن کو آزادکشمیر میں تجارت کے حوالے سے درپیش مساہل کو حل کروانے اور حکومت آزاد کشمیر سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا بعدازاں پیپلز پارٹی یونین کو نسل روات کے صدر سردار وقار اور نومنتخب صدر سردار محمود یامین نے سابق وزیر اعظم چوہدری مجید اور چوہدری لطیف اکبر اور اُن کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن انجمن تاجران کو ہسار مارکیٹ کی طرف سے آزادکشمیر پیپلز پارٹی اور حکومت آزادکشمیر سے بھرپور تعاون یقین دلایا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر