مردان ،آسماء قتل کیس ،پی ٹی آئی اور اے این پی آمنے سامنے

مردان ،آسماء قتل کیس ،پی ٹی آئی اور اے این پی آمنے سامنے

مردان ( بیورورپورٹ ) آسماء قتل کیس ،اے این پی اور پی ٹی آئی بدستور آمنے سامنے ،گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں احتجاجی ریلیوں کے بعد اب تحریک انصاف اپنی طاقت کے مظاہرہ کرے گی پی ٹی آئی کے رہنما اور ناظم کونسلراتحاد کے صدر ساجد اقبال مہمند نے بتایاکہ پارٹی کے اعلیٰ سطحی پر اے این پی کی ریلیوں کا نوٹس لیاگیاہے اوراس کا بھرپور جواب دینے کافیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالے سے جمعہ کے روز باقاعدہ طورپر پی ٹی آئی ضلع بھر میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔یادرہے کہ آسماء قتل کیس کے بعد ضلع مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف کھل کر میدان میں نکلی ہے آسماء قتل کیس پر دونوں پارٹیوں کاموقف الگ الگ ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول