بھارت جبرسے کشمیریوں کومزید دباکرنہیں رکھ سکتا،شاہ غلام قادر

بھارت جبرسے کشمیریوں کومزید دباکرنہیں رکھ سکتا،شاہ غلام قادر

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پُتلی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی محمد اکبر لون کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعروں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت جبر اور طاقت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ دیر تک اب غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا اور اُس کے مظالم سے اب ہر ایک آگاہ ہو چُکا ہے جو وہ کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے (ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے) کشمیریوں کو بھارت سے آزادی حاصل کرنے سے دُنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ سے زیادہ افواج نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر چُکی ہیں۔ طاقت ، جبر یا دولت سے کشمیری عوام کو نہیں خریدا جا سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ محمد اکبر لون نے حق کی آواز بلند کی ہے جس پر آزاد کشمیر بھر اور پاکستان کے عوام اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادی کے لےئے کشمیری عوام کی گرانقدر خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان ابھی قائم نہیں ہوا تھا کہ 19جولائی1947ء کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے پاکستان سے مذہبی، دینی اور گہری جغرافیائی تاریخ کو مدنظر رکھ کر الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی حکومت کو مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز اور UNOمیں مزیدبھرپور طریقے سے اُٹھانا چاہےئے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چُکا ہے۔ اب فیصلہ کُن مراحل کا وقت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کو چاہےئے کہ وہ اپنی قراردادوں کے تسلسل میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے تا کہ خطے میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ ریاستی عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہو سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...