آزادکشمیر میں ڈاک کے نظام کو بہتر کررہے ہیں،امیر زمان

آزادکشمیر میں ڈاک کے نظام کو بہتر کررہے ہیں،امیر زمان

مظفرآباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیرائے پوسٹل سروسز پاکستان امیرزمان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ڈاک کے نظام کو بہتر بنانے کا پلان تیار کر دیا گیا ہے دارلحکومت مظفرآباد میں محکمہ ڈاک کی ماڈل عمارت بنائی جائیگی کشمیریوں کے کوٹہ پر من وعن عمل کیا جارہا ہے محکمہ ڈاک 24 گھنٹے میں پانچ ارب کا کاروبار کرتا ہے برملاکہتے ہیں ڈاک کا محکمہ خسارے میں نہیں ہم دس ارب قومی خزانے میں جمع کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے دورہ مظفرآباد کے دوران پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو کہا انھون نے کہاکہ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے جمیت علما اسلام متحدہ مجلس عمل کے فصیلوں پر من وعن عمل کر ے گی ایم ایم کے کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے سینٹ کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل مرکزی حکومت کا ساتھ دے گی ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹل سروسز اس وقت پورے ملک میں ڈاک کے بہترین سروس فراہم کررہی ہے جسکو مزید بہتر بناکر عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے گا۔محکمہ ڈاک کے ملازمین کے ساتھ بڑی زیادتی ہے کہ حکومت پاکستان اپنے خزانے سے ان کو تنخواہ اور پنیشن کی مد میں چلا جاتا ہے محکمہ ڈاک کو نیٹل ایکشن پلان میں شامل نہ کرنے کے باعث ملازمین عدم تحفظ اور مشکلات سے دوچار ہیں انھو ں نے کہاکہ محکمہ ڈاک کے اند مثالی اصلاحات لارہے ہیں اس وقت دنیا کے 230ممالک میں اپنی سروسزش دے رہا ہے اس میں مزید ترقی کے لیے کوشش کی جائے گی وفاقی برائے پوسٹل نے کشمیر کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے کوٹہ پر سو فی صد عملدرآمد کیا جارہا ہے آزادکشمیر میں ایسا نظام دیں گے کہ عوام پرائیوٹ کمپنیوں کو بھول جائیں گے اور اپنی ٖڈاک صرف اور صرف محکمہ ڈاک کے ذریعے روانہ کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...