ضلع ہنگو میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ضلع ہنگو میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ ) ضلع ہنگو میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔ ضلع بھر میں 113595بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 477 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ محکمہ صحت ہنگو کی تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاران بھی پولیو مہم کا حصہ ہے۔ڈسٹرکٹ سپر وائزر حاجی عبد الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12فروری 201سے جاری چار روزہ پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پر 477 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں 410موبائل ٹیم، 38فیکسڈ،23ٹرانزٹ،6رومنگ شامل ہے جو کہ 32یوپیک چیئرمین کے ساتھ ملکر ضلع بھر میں گھر گھر جا کر 115ایریا انچارجز کی نگرانی میں افغان مہاجرین سمیت 113595بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی حافظ عطاء المنعم ، اے سی یوسف کریم ، اے سی ٹل ، ڈی ایچ اوڈاکٹر ثمین ودیگر بھی ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں پولیو کے تربیت یافتہ عملہ کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے تربیت یافتہ پولیو عملہ کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاران بھی مہم کا حصہ ہے۔ حاجی عبد الرحمان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علماء کرام،میڈیا اور علاقہ عوام کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موضی مرض سے نئی نسل کو محفوظ رکھنے اور نونہالوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ناگزیر ہے۔