مظفرآباد،طویل خشک سالی کے بعدبارش،پہاڑوں پربرفباری
مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت مظفرآباد اور اس گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد بارش۔پہاڑوں پر برفباری ۔قحط سالی کا زور ٹوٹ گیا ۔عوام کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں کئی ماہ کی خشک سالی کے بعد گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔وادی نیلم ،لیپہ اور دیگر برفانی علاقوں کی زمینی راستہ دارالحکومت سے کٹ گیا ہے ۔بارش کے باعث بجلی کے نظام میں بھی شدید تعطل آیا ہے ۔دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں کی بجلی ابھی تک بند ہے جس کی بحالی کیلئے برقیات نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔دریں اثناء بارش نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھو دیا،گلیاں بزار کیچڑ سے بھر گئے،صفائی نہ ہونے کے باعث بازاروں میں کچرے کے ڈھیر،مدینہ مارکیٹ،مین بازار،خواجہ بازار،کچہری روڈ پر تاجر دن بھر صفائی کرنے اور پانی نکالنے میں مصروف رہے،بنک روڈ،کچہری روڈ،سی ایم ایچ روڈ،اپر اڈا،نیلم روڈ،عید گاہ روڈ،ٹاہلی منڈی روڈ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کے نظام میں خلل اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا،دو دنوں کی بارش نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی تعمیروترقی اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا،شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،شہری حلقوں نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر شہریوں کے مسائل حل کیلئے فوری اقدامات ٹھائیں اور صفائی پر معمور عملے کو حاضری کا پابند بناتے ہوئے کچرے کی صفائی،نالیوں اور نالوں کی بہتری اور بازاروں اور سڑکوں پ رکھڑے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کریں۔
B