نواز شریف کا طرز عمل صوبائی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی کی واضح دلیل ہے : محمد عاطف
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجو کیشن اور توا نا ئی محمد عا طف خا ن نے کہا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مر یم نوا زخیبر پختو نخوا کے دو رے میں اپنے در با ر یو ں کی گمرا ہ کن اطلا عا ت پر خیبر پختو نخوا حکو مت کی کا ر کر دگی کے حوا لے سے بے بنیا د الزا ما ت لگا کر بھا گ گئے ہیں اور ہم نے جب انہیں پیش کش کی کہ وہ خود یہا ں آکر تعلیم ،توا نا ئی ،صحت ،جنگلا ت اور دیگر شعبو ں کے اصلا حا ت کے نتا ئج دیکھیں تو انہیں اصل حقیقت معلو م کر نے کے لئے یہا ں آنے کی جر اء ت نہیں ہو ئی ۔ان کا یہ طر ز عمل خیبر پختو نخوا حکو مت پر بے بنیاد الزا م ترا شی کی واضح دلیل ہے ۔صو با ئی وزیر نے ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی سے متعلق افوا ہو ں کو بھی سرا سر من گھڑت اور حقیقت کے منا فی قرار دیتے ہو ئے وا ضح طو ر پر اعلا ن کیا کہ انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کشن بورڈ کو ایبٹ آباد سے کسی دوسری جگہ منتقل ہر گز نہیں کیا جا رہا اور اس طر ح کی افوا ہیں پھلا نے وا لو ں کو پہلے اصل حقیقت تک پہنچنے کی کو شش کر نی چا ئیے تھی۔انہو ں نے وا ضح کیا کہ بورڈ میں صرف بعض اصلا حا ت زیر غور ہیں جن کا تعلق طلبہ اور اساتذہ کی سہو لیا ت سے ہے۔انہو ں نے حلقہ پی کے45کے مزید دس سکو لو ں کی اپ گر یڈیشن کا اعلا ن بھی کیا۔یہ اعلا نا ت انہو ں نے پیر کے روز گو ر نمنٹ ہا ئیر سکینڈری سکو ل نمبر3ایبٹ آباد میں حلقہ پی کے45کے 17میل اور فی میل سر کا ری سکو لو ں کی اپ گریڈیشن کی افتتا حی تقریب میں مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کئے۔تقریب سے صو با ئی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی ،ایم این اے ڈا کٹر محمد اظہر جدو ن اور دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا۔صو با ئی وزیر تعلیم وتوا نا ئی عا طف خا ن نے اپنے خطا ب میں کہا کہ گزشتہ دنو ں سا بق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صا حبزادی مر یم نواز نے خیبر پختو بخوا میں آکر یہ الزا ما ت لگائے کہ یہا ں پی ٹی آئی کی حکو مت نے کو ئی نیا سکو ل نہیں بنا یا اور نہ ہی کو ئی بجلی پیدا کی جس پر ہم نے انہیں دعو ت دی کہ چو نکہ ہم اپنے بنا ئے ہو ئے سکو ل اور بجلی کے منصو بے آپ کو دکھا نے کے لئے رائیو نڈ نہیں لے جا سکتے اس لئے آپ آج خود یہا ں آکر یہ منصو بے دیکھیں تا کہ آپ کو یقین آئے اور آپ کے در با ریو ں کی فرا ہم کر دہ غلط اطلا عا ت کا پو ل کھل سکے ۔لیکن افسو س کہ نواز شریف اور مریم نواز ہما ری دعو ت پر یہا ں نہیں آئے ۔وزیر تعلیم نے اعداد شما ر بتا تے ہو ئے کہا کہ مو جو دہ حکو مت نے صو بے میں 1571سکو لو ں کی اپ گریڈیشن کی ،878نئے سکو ل بنا ئے ،356میں سے 350منی پاور پرا جیلٹس مکمل کر کے ان سے 74میگا وا ٹ بجلی تیا ر کی لیکن وفا قی حکو مت یہ بجلی خریدنے سے گریز کر رہی ہے جس سے صو بے کو اربو ں رو پے کا نقصا ن ہو رہا ہے جب کہ 668میگا وا ٹ کے منصو بے نپرا کی جا نب سے ریٹ مقرر کر نے کے انتظا ر میں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کو اگر یہ دکھا ئی نہ دے کہ پی ٹی آئی کی کا ر کر دگی کہا ں ہے اور یہ سمجھ نہ آئے کہ انہیں (نواز شریف) کیوں نکا لا گیا تو اس کا علا ج ہما رے پا س نہیں۔عا طف خا ن نے کہا کہ ہم خیبر پختو نخوا میں اپنی حکو مت کی کا ر کر دگی سے مطمن اور خوش ہیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ صو بے کے دوسرے اضلا ع کی طر ح ایبٹ آباد میں بھی سر کا ری سکو لو ں کی حا لت بہتر بنا نے کے لئے ایک ارب گیا رہ کروڑ 40لا کھ رو پے کی گرا نٹ دی گئی جو سکو لو ں میں ٹا ئیلٹ و چا ر دیوا ری کی تعمیر اور پا نی و بجلی جیسی ضرو ری سہو لتیں فرا ہم کر نے پر خر چ کی گئی ،313سکو لو ں میں گرین ایر یاز اور پلے گرا ؤ نڈ بنا ئے گئے ،209سکو ل اپ گر یڈ یا نئے بنا ئے گئے ،30کروڑ رو پے کا فر نیچرز فرا ہم کیا گیا اور 37سکو لو ں میں آئی ٹی لیبا رٹر یا ں بنا ئی گئیں ۔انہو ں نے گزشتہ اے این پی حکو مت کو بھی ہدف تنقید بنا تے ہو ئے کہا کہ گزشتہ دور میں کمشن کی خا طر اپنے با پ دا دا کے نا م پر تعلیمی عما رتیں بنا کر ان میں پیسے لیکر نو کر یا ں دی گئیں لیکن ان عما رتو ں کو تعلیمی ادارے پی ٹی آئی کی مو جو دہ حکو مت نے اپنی اصلا حا ت اور میرٹ کی پا لیسی سے بنا یا۔