الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کریگی،ڈاکٹر عارف قریشی

الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کریگی،ڈاکٹر عارف قریشی

کہوٹہ(تحصیل رپورٹر)آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ۔ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ممبر پنجاب کونسل ندیم احمد آف کلر سیداں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی 2 میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر