نظام کی شفافیت کیلئے اٹحائے گئے اقدامات سے مخالفین بوکھالہٹ کا شکار ہیں : امتیاز شاہد

نظام کی شفافیت کیلئے اٹحائے گئے اقدامات سے مخالفین بوکھالہٹ کا شکار ہیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی نظام کی شفافیت کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات سے مخالفین خوفزدہ ہیں کیونکہ اُنہیں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔صوبائی حکومت کی گزشتہ ساڑھے چار سالہ کارکردگی اور غریب دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے کے کونے کونے سے منتخب نمائندوں اور عوام وخواص کا تحریک انصاف میں شمولیت کا رجحان روز بروز بڑھتا جار ہا ہے اور سب لوگ اپنی سوچ کے تحت تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ہم اُصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ زبردستی کی سیاست نہیں کرتے۔اس صوبے کی تاریخ ہے کہ کوئی پارٹی دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔2018 میں دوبارہ برسراقتدار آکر صوبے کی تاریخ بدل دیں گے۔ہم نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں جس کے لئے عمران خان جیسے ایماندار قائد کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا جذبہ اور صلاحیت رکھتا ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت کے گاؤں مسلم آباد کوہاٹ میں 1کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت کی آبنوشی سکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پرجرما ایکشن کمیٹی کے چئیرمین بشیر خان،ملک عاطف ، معززین علاقہ،سرکاری افسران اور عام لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور محروم عوام کوان کے حقوق دلانے اور انہیں زندگی کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وہ دن رات کام کررہے ہیں اوریہی ان کے لئے باعث اطمینان وسکون ہے۔