عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ضلع چکوال کی عدالتوں میں کام بندرہا

عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ضلع چکوال کی عدالتوں میں کام بندرہا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان بار کونسل کی کال پر پیر کے روز ضلع چکوال کی تمام عدالتوں میں کام بند رہا جس کی وجہ سے تمام عدالتی امور ٹھپ ہوگئے۔ وکلاء نے یہ ہڑتال سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی علمبردار ڈاکٹر عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر کی ہے۔ چکوال ، تلہ گنگ اور چوآسیدنشاہ کی عدالتوں میں کوئی بھی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر