وزیراعلی پنجاب کا دورہ چکوال17فروری کو متوقع

وزیراعلی پنجاب کا دورہ چکوال17فروری کو متوقع

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ چکوال 17فروری کو متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس سے پہلے بھی سہگل آباد میں ملک اشرف نوابی کی دعوت پر ڈیڑھ سال قبل دورہ کر چکے ہیں مگر اس دورے میں بھی ضلع چکوال کو کچھ نہیں دیا گیا اس سے پہلے بھی خادم پنجاب نے چھ مئی 2013 کے عام انتخابات میں ریلوے گراؤنڈ چکوال میں ایک بڑے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 200بستروں کے آرٹ آف دی سٹیٹ ہسپتال اور پنجاب یونیورسٹی چکوال کیمپس کے قیام کا اعلان کیا تھا اور پانچ سال پورے ہونے والے ہیں یہ وعدے وعدے ہی رہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر