شانگلہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

شانگلہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں برف باری نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ، ضلع بھر کے بالائی لنک سڑکیں بند رہی، مین سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ اوربرف کی صفا ئی سست روی کا شکار ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا،مشکل جگہوں پر پولیس جوان تعینات ہیں،بغیر چین کے گاڑی شانگلہ ٹاپ کی جانب ،یخ تنگی ٹاپ چکیسرکنڈؤ ٹاپ پرچلانے کی اجازت نہیں ہوگی- بارش اور برف باری میں ڈرائیونگ میں احتیاط کریں- پولیس افسر امجد علی خان کی گفتگو۔برف باری سے بالائی علاقوں میں واپڈا کی بجلی نظام درہم برہم ،وادی تاریکی میں ڈوب گیا،برف باری سے مقامی بجلی گھروں کی تاریں بھی ٹوٹ گئی، سردی کی شدت مسلسل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،مختلف ٹریفک حادثات میں درجنوں افرادزخمی سڑکوں میں گاڑیوں کی پھسلان سے گاڑیاں بھی خراب ہوئی-آج بروز پیر سے برف باری کانیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، موسم کی تبدیلی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے تو دوسری جانب سوختی لکڑی ناپید ہو چکی ہے -محکمہ موسمیات نے جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی ہے - شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر دوسرے روز بھی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا ،الپوری اور مضافاتی علاقوں 6انچ تک برف اسی طرح شانگلہ ٹاپ ،یخ تنگی ٹاپ،جابہ سر سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ایک فٹ جبکہ شلخوسر ،چانگا مانگاسر،سپین سر،یخ کنڈو،تخت بہرام خان میں تین فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔برف باری سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے نجی سکولوں اور سرکاری اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی ۔کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- برف باری شروع ہوتے ہی سردی میں اضافے سے سوختنی لکڑی کی قلت پیداہوگیا ہے اور لکڑی کی قیمتیں عام لوگوں کی دست رس سے باہرہے گیس کی قیمتوں میں بھی نمایا اضافہ ہو گیا ہے - اتوار اور پیر کے درمیانی شب سے شروع برف باری کی شدت سے اکثر بالائی علاقوں میں بجلی تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وادی تاریکی میں ڈوب گیا ہے جبکہ مقامی پن بجلی گھروں کے تاریں بھی ٹوٹ گئی-واپڈا اہلکار بجلی لائنیں کی مرمت میں مصروف عمل ہیں-مختلف حادثات گاڑیوں کی پھسلان سے پیش ائے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور گاڑیا ں بھی خراب ہوئے ہیں۔

Back to Conversion Tool