چارسدہ ،بارش سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

چارسدہ ،بارش سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

چارسدہ (بیورو رپورٹ) بارش نے ٹی ایم اے کی کار کر دگی کا پول کھول دیا۔ شہرمیں ہر طرف سیلاب کا منظر ۔ ندی نالیاں بند۔عوام کو مشکلات کا سامنا ۔ ڈپٹی کمشنر منتظر خان کا عوامی شکایات پر موسلادھار بارش کے دوران شہر کا ہنگامی دورہ ۔ ٹی ایم اے اور دیگر ذمہ دار اداروں پر برس پڑے ۔ یہ حالات دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ نوکری ہی چھوڑ دوں ۔ڈپٹی کمشنر منتظر خان کابیان ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں طویل خشک سالی کے بعد گزشتہ شب شروع ہونے والی باران رحمت ٹی ایم اے اور دیگر ذمہ دار اداروں کی غفلت اور لا پر واہی کی وجہ سے شہریوں کیلئے غذاب بن گیا ۔ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی ۔ طلباء و طالبات اور شہریوں سمیت تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس حوالے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے موسلادھار بارش کے دوران شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور گرج برس کر ٹی ایم اے اور دیگر ذمہ داروں کو کھری کھری سنا دی ۔ ڈپٹی کمشنر منتظر خان اتنا دلبر داشتہ ہو ئے کہ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آج دل چاہتا ہے کہ نوکری ہی چھوڑ دوں ۔ کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا ۔ عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سرکاری افسران اور عملہ دفتروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے تاجروں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دکانوں کا گند وہ نکاس آب کے نالیوں میں ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے نالیاں بند ہو جا تے ہیں جو بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے ٹی ایم اے اور دیگر ذمہ دار اداروں کو واشگاف الفاظ میں متنبہ کیا کہ کار کر دگی بہتر بنائے بصورت دیگر وہ سخت ترین قانونی کاروائی پر مجبو ر ہونگے ۔

Ba

مزید : کراچی صفحہ اول