بارش سے چکوال میں بجلی کی بندش،باربارکریک ڈاؤن ہوتا رہا

بارش سے چکوال میں بجلی کی بندش،باربارکریک ڈاؤن ہوتا رہا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیر کے روز بارش کی وجہ سے چکوال شہر میں بجلی کی بندش اور بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا اور وقفے وقفے کیساتھ بجلی کی بندش ہوتی رہی۔ جبکہ دور دراز دیہاتی علاقوں میں تو کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ بارش تقریباً پورے ضلع چکوال میں ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں اور طویل خشک سالی کا خاتمہ ہونے سے نزلہ، ذکان، کھانسی ، بخار اور نمونیہ کی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر