کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہتے ہیں،اسماعیل سلہریا

کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہتے ہیں،اسماعیل سلہریا

مظفرآباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر سوشل ونگ کے مرکزی کنونےئر خالد اسماعیل سلہریا نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ مسلم لیگ ن کے پروگرام میں سرفہرست ہے ۔نوجوان معاشرے کا اہم ستون ہیں ۔کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہتے ہیں ۔بامقصد سرگرمیاں منزل کے حصول میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔نوجوانوں کا ہر قدم معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھنا چاہئیے منزل پر پہنچنے کی لگن زندگی کو بامقصد بناتی ہے ۔بے مقصد سرگرمیوں میں حصہ ایسا ہی ہے جسے پانی کا سیلاب فصلوں کو تباہ کر دیتا ہے اور بامقصد سرگرمیوں کے فروغ کا مقصد یہ ہے کہ پانی فصلوں کو سیراب کر کے معاشرے کی خوراک بناتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانڈی کریم حیدر شاہ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عوام علاقہ اور معززین کی موجود تھی ۔جن میں پی پی کے رہنما حاجی میر اکبر ،حاجی میر شریف ،ن لیگ کے رہنما میر صدیق سلہریا ،پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عدیل ،ایم ایس ایف کے ضلعی چیف آرگنائزر اسحاق سلہریا ،پی ایس ایف کے ضلعی چےئرمین میر فاروق،سوشل ونگ کے ضلعی کنونےئر شاہ روز میر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 16ٹیموں نے حصہ لیا جس میں الفتح ڈسٹرکٹ کلب نے ینگ سٹار کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ٹورنامنٹ کی ونر اور ریزرو ٹیم اور بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے ۔کمیٹی کیلئے دس ہزار نقد اعلان کے علاوہ نوجوان کیلئے علاقہ میں گراؤنڈ کی تعمیر کا حکومت کی جانب سے اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...