بھارت دہشت گرد ملک ہے مودی بدنام زمانہ قاتل ہے، مولانا محمد فاروق کشمیری

بھارت دہشت گرد ملک ہے مودی بدنام زمانہ قاتل ہے، مولانا محمد فاروق کشمیری

مظفرآباد (بیورورپورٹ)بھارت دہشت گرد ملک ہے مودی بدنام زمانہ قاتل ہے کشمیر ملک و قوم سے زیادہ انسانیت کا مسئلہ ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہو رہی ہیں لائن آف کنٹرول پر آئے دن پاک فوج کے اور سول مسلمانوں کی شہادتیں المیہ ہیں ان خیالات کا اظہا ر انصارالامہ جمو ں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پر مذاکرات فضول ہیں قبل ازین بھی ہماری حکومتوں نے تاشقند اور شملہ معاہدے کئے مگر سب ردی کی ٹوکری میں پڑے ہوئے ہیں اقوام متحدہ میں بہت ساری قرار دادیں پری ہوئی ہیں مگر سب کچھ فضول ہے اس لیے کہ یہ بھیک نہیں آزادی ہے اور آزادی صرف مانگنے سے نہیں ملتی آزادی کیلے قربانیاں دینی پڑتی ہیں حتیٰ کہ اپنی جان تک قربان کرنی پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے اس نے کشمیر جونا گڑھ حیدر آباد دکن پر کہ جہاں 97فیصد مسلماں آباد ہیں زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے مگر اب انڈیا کے بکھرنے کے دن بہت قریب آچکے ہیں اس لیے کہ اس وقت ہندوستان میں کشمیر سمیت 67عیلدگی پسند تحر یک چل رہی ہیں ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم وستم تو ہو ہی رہا ہے متعصب ہندوؤں کے ظلم و ستم سے مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی محفوط نہیں ہیں وہ سکھ ہوں یا پارسی عیسائی ہوں یا دیگر کسی اور مذ ہب سے تعلق رکھنے والے سب ہندوؤں کے ظلم وستم کا شکار ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر