چکوال،ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا پستول برآمد

چکوال،ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا پستول برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی کے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا۔ سب انسپکٹرگلزار حسین نے استغاثہ دیا کہ تھانہ ڈوہمن میں برریمانڈ جسمانی ملزم شاہد عباس شاہ ولد سید منظور حسین شاہ ساکن شاہ سید بلہو کے انکشاف پر 30بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اُدھر اسی مقدے میں ملوچ ایک دوسرے ملزم محمد ادریس ولد محمد یونس ساکن گجرات کی نشاندہی پر تیس بور پستول اور تین گولیاں برآمد کر لی گئیں۔۔ دونوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے،