عاصمہ جہانگیر کا قانون کی بالادستی کیلئے ناقابل فراموش کردارہے،سردارعتیق

عاصمہ جہانگیر کا قانون کی بالادستی کیلئے ناقابل فراموش کردارہے،سردارعتیق

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے قانون کی بالا دستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بے زبانوں،بے سہاروں اور ظالموں کے ستائے ہوئے مظلوموں کی آواز خاموش ہو گئی،ملک بے باک،نڈر،بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔عاصمہ جہانگیر نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بے جگری سے لڑیں اور سچ کو بے دھڑک بیان کرنے کی روایت ڈالی،آمریت کے خلاف جمہوریت کے حق میں ان کی کاوشیں اور قانون کی بالا دستی کلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔عاصمہ جہانگیرکی پوری زندگی عدل وانصاف کے قیام اور قانون کی حکمران کیلئے وقف رہی۔عاصمہ جہانگیر کی ملک کیلئے دی جانے والی قانونی اور معاشرتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...