چکوال،بس کھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی2افرادجاں بحق،21شدید زخمی

چکوال،بس کھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی2افرادجاں بحق،21شدید زخمی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس دندہ شاہ بلاول کے قریب ٹرالر سے پیچھے سے ٹکرا گئی ٹرالر سڑک کے کنارے خراب کھڑا تھا، ریسکیو 1122 سے 7 ایمبولنسز اور ایک ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچی، حادثہ کے نتیجہ میں 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ 22سالہ راشد خان ساکن کراچی اور 30 سالہ تنویر سلطان ساکن تلہ گنگ جاں بحق ہوئے، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بس میں 2 پھنسے ہوئے زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تلہ گنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ ڈرائیور کو اونگ آنے کی وجہ سے پیش آیا اور اس کو آگے ایک طرف کھڑا ہوا ٹرالر نظر نہیں آیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...