یوٹیلٹی سٹورز کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنا نیکی حکمت عملی وضع

یوٹیلٹی سٹورز کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنا نیکی حکمت عملی وضع

اسلام آباد(پ ر)یوٹیلٹی سٹورز کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے نئی حکمت عملی وضع،اشیاء خوردونوش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ادارے میں کوالٹی اشورنس ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ادارے کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر نئی پالیسیاں مرتب دی ہیں۔ ان پالیسیوں اور حکمت عملیوں کا مقصد ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو ارزاں نرخوں پر اعلی کوالٹی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مطہر نیاز رانا کی سربراہی میں ایگزکٹیو بورڈ کی میٹنگ ۔ جسمیں کارپوریشن کی سینئر انتظامیہ بھی شریک تھی۔ کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز میں کوالٹی اشورنس کے وینگ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ہید آفس میں بھی جنرل منیجر کوالٹی اشورنس تعینات کر دیا گیا ہے۔کوالٹی اشورنس کیلئے زونل سطح پربھی افسران کی تعیناتی کردی ہے۔ یہ وینگ یو ایس سی میں سپلائی کردہ اشیاء کے نمونے معیاری اداروں بشمول NIH, PSQCAسے لیبارٹری ٹسٹ کروا ئیگا ان ٹسٹنگ کا معاوضہ سپلائرز کے اکاوئنٹ سے لیا جائیگا۔ یہ بھی فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ برانڈز جو پنجاب فوڈ اتھار ٹی کے معیار کے مطابق نہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت لسٹ میں شامل ہے انکی خرید و فروخت پر فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...