مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،سردار مسعود خان

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،سردار مسعود خان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)صدرآزاد جمووکشمیرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو باور کرا دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، مقبوضہ کشمیر میں کوئی مزاحمتی تحریک نہیں چل رہی بلکہ وہاں کے نہتے کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے باہر نکلے ہیں وہ اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی آڈیٹوریم میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سندھ زون کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت (ن) لیگ آزاد کشمیر سندھ کے سینئر رہنما سردار شیراز خان نے کی جبکہ حکومت آزاد کشمیر کے وزراء عبدالخالق وصی، ناصر حسین ڈار، یاسین آزاد ایڈووکیٹ، سینیٹر سلیم ضیاء، ارشد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7لاکھ بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، نہتے کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام عالم کو باور کرا دیا ہے کہ کشمیری عوام کسی سے آزاد کی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ اپنا بنیادی حق ’’آزادی‘‘ کا علم اُٹھائے غیر مسلح ہو کر گھروں سے باہر نکلے ہیں ، سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام میں اتحاد و یگانگت برقرار رہی تو دُنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی کے حق سے محروم نہیں کر سکتی، انہوں نے کراچی میں مقیم کشمیر کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ان کے بنیادی مسائل پر بھرپور توجہ دی جائے گی، خصوصاً کراچی میں کمیونٹی سینٹر اور تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء کے کوٹے کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے انہوں نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر سردار شیراز اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے وزراء عبدالخالق، وصی اور ناصر حسین ڈار نے بھی کراچی میں مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سندھ زون کی تنظیم نو کے لئے سردار شیراز جیسے مخلص کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں دینے کی بھی یقین دہانی کرائی، سیمینار کے آرگنائزر اور سینئر رہنما سردار شیراز خان نے اپنے خطاب میں صدر ریاست اور وزراء کی کراچی آمد پر اُن کا شکریہ ادار کیا، سردار ارشد محمود نے سپاسنامہ پیش کیا، یاسین آزاد ایڈووکیٹ، سینیٹر سلیم ضیاء کے علاوہ سردار صغیر ایڈووکیٹ، عامر رضا ایڈووکیٹ، جاوید اقبال ایڈووکیٹ، ظاہر شاہ، راجہ آفتاب، طارق اکبر، طارق اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...