یو پی ایس کا' ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ مڈ ڈے سروس 'کا آغاز

یو پی ایس کا' ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ مڈ ڈے سروس 'کا آغاز

کراچی (پ ر) یو پی ایس نے ایک نئی سروس بعنوان 'یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ مڈ ڈے' کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو موجودہ یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ سروس کی توسیع ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے 35ممالک میں 12یا 2بجے بعد دوپہر دستیاب ہے۔ پوپی ایس کی اس نئی سروس کے تحت ادارے کے نیٹ ورک سے بندھے 71ممالک میں پیکجز بعد دوپہر 12تا 2بجے وصول کیے جاتے ہیں اور اُن جملہ 35ممالک میں ارسال کیے جاتے ہیں جو بحیثیت مجموعی دو تہائی سے زائد عالمی جی ڈی پی کے حامل ہیں۔ پاکستان کے ممتاز لاجسٹکس، کورئیر اور ای کامرس سے منسلک ادارے ٹی سی ایس انفرادی، نجی و صنعتی سطح پر دنیا بھر میں تحفے تحائف، کاغذات و دستاویزات، سامان و دیگر متفرق اشیاء کی نقل و حمل کے حوالے سے یوپی ایس کے ساتھ شراکتی معاہدے کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ یو پی ایس ایکسپریس کیر ئیر و پیکج ڈیلیوری کے حوالے سے دنیا کاسب سے بڑا ادارہ ہے جو نہ صرف پاکستان میں بین الاقوامی ایکسپریس سروسز فراہم کررہا ہے بلکہ مُلکی صارفین کو پیکجز کی وصولی و دنیا بھر میں ترسیل سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں مکمل تندہی سے مصروفِ عمل ہے۔یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس پیکج کا وسیع تر پورٹ فولیو بھیجے گئے سامان و اشیاء کی بروقت و بے خطر ترسیل کی مکمل ضمانت کے ساتھ بین الاقوامی ترسیل سے مختص رسدی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بذریعہ مال بردار بحری جہاز 150پاؤ نڈسے زائد اشیاء کی مقرر کردہ میعادمیں فوری ترسیل ممکن بناتا ہے جبکہ سامان کی منزلِ مقصود پر حتمی ترسیل ایک سے تین دنوں میں کی جاتی ہے۔ یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس فریٹ سروسز میں وہ تمام فیچرز با اتم موجود ہیں جو یو پی ایس ورلڈ وائڈ ایکسپریس پیکج کے تحت دنیا بھر میں پھیلے صارفین کو آفر کیے جاتے ہیں اور نتیجتاً صارفین یو پی ایس کی بے مثل رفتار، مکمل اعتبار اورصراحت کے طفیل دن کے اختتا م سے قبل ہی عالمی مارکیٹوں تک رسائی کے قابل ہوجاتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر