عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر کمیونسٹ پارٹی کی تعزیت

عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر کمیونسٹ پارٹی کی تعزیت

کراچی (پ ر) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے معروف قانون داں، انسانی حقوق کی علم بردار،خواتین کے حقوق کی جدوجہد کرنے کی چیمپین اور انقلابی خیالات کی حامل عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خلا تو پر نہ ہو سکے گا لیکن کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ملک بھر کے انقلابیوں سے توقع رکھتی ہے کہ ان کے خلا کو پر کرنے کے لئے جدوجہد کو تیز کر کے ایک سوشلسٹ انقلاب کی جانب بڑھا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر