پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،اسٹیو کروس مین

پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،اسٹیو کروس مین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن اسٹیو کروس مین نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان 2عشاریہ 6ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی جو ناکافی ہے وہ منڈیہ گروپ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کررہے تھے عشائیے کے میزبان منڈیہ گروپ آف انڈسٹری کے چیئر مین محمد الیاس او ر ان کے فرزند باسط منڈیہ نے ڈپٹی ھیڈ مشن کا خیر مقدم کیا عشائیے میں مصروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ڈپٹی ہیڈ مشن نے مزید کہا کہ دونوں ملکو ں کے درمیان موجودہ تجارت میں بہتری لانے کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے لیے امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہو اور ٹیکس کانظام بھی آسان ہو انہوں نے کہا کہ اس وقت 100برطانوی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں تاہم اگر تجارتی حالات سازگار ہوں تو مزیدکمپنیاں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کا خواہاں ہے اس وقت 12لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں جبکہ پاکستانی نزاد افراد برطانوی پارلیمنٹ میں بھی نمائندگی کررہے ہیں میں نے یہاں اچھا وقت گزارا اور بے شمار دوست بنائے اس موقع پر منڈیہ گروپ آف انڈسٹریز کے چیئر مین محمد الیاس اور محمد جنید منڈیہ نے مہمان خصوصی کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر