محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام خواتین کے قومی دن پر سیمینار کا انعقاد

محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام خواتین کے قومی دن پر سیمینار کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ترقی نسواں حکومت سندھ کے زیر اہتمام خواتین کے قومی دن کے حوالے سے آرٹس کونسل میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی محکمہ ترقی نسواں ارم خالد نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے خواتین میں خوداعتمادی پیدا کی۔ وزیر سوشل ویلفیئر ر شمیم ممتاز نے کہاکہ آج کے دن ہر سال 12فروری کوخواتین کا قومی دن کو منانے کا مقصد ان کا اعتماد بڑھانا ہے ۔سیکرٹری ترقی نسواں ہارون احمد خان نے خواتین کے قومی دن کے موقع پر خواتین کی صلاحیتوں کو سراہا ۔وومن کمیشن کی چیئرپرسن نزہت شیرین نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ک آج ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں منظم ہو کر اپنی مثال آپ بننا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کی چیئرپرسن جسٹس(ر) ماجدہ رضوی نے عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کو اس دنیا سے خدا حافظ کہنا بہت مشکل ہے عاصمہ جہانگیر مضبوط چٹان اور ایک عہد کا نام ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر