ووکیشنل ٹریننگ قوم کو خودمختاری کیلئے اہم ہے ،صدر آزاد کشمیر

ووکیشنل ٹریننگ قوم کو خودمختاری کیلئے اہم ہے ،صدر آزاد کشمیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آذاد جمو ں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گزشتہ روز کراچی میں واقع امن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور امن فاؤنڈیشن کی جانب سے صحت عامہ ،تعلیم اور ترقیاتی شعبے میں کی جانیوالی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ۔صدر آذاد کشمیر نے اس موقع پر امن ٹیک بلڈنگ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود طلباء سے تبادلہ خیال بھی کیا ،صدر آذاد کشمیر کو امن کی فلیگ شپ لائف سیونگ ایمبولینس سروس اور اسکے آپریشنز سے متعلق بھی دورے کے دوران معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر صدر آذاد کشمیر مسعود خان نے امن فاؤنڈیشن کے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر خوشی و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن ٹیک پروگرام ملک کے نوجوانوں کو خود مختار اور ا صلاحیت بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،اب تک امن ٹیک سے 10200طلباء گریجوئیشن کرچکے ہیں جبکہ فارغ التحصل طلباء کی ملازمتیں حاصل کرنے کی شرح69فیصد ہے ۔صدر آذادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ووکیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کا مقصد نوجوانوں کو اس تعلیمی سائیکل تک رسائی فراہم کرنا ہے جس میں آٹو موبائل،میکینکل اور ریفریجریشن سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں عملی تربیت بھی شامل ہے،اس پروگرام میں تربیت پانے والے طلباء کو یہاں اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور خود کو مستقبل میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے ،قبل ازیں امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال نے صدر آذاد کشمیر کو مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امن فاؤنڈیشن کاعزم صحت عامہ و تعلیم کے شعبوں میں جدت کے ذریعے ممکنہ سماجی اثرات اور نظام کی تبدیلی کیلئے کوشش کرنا اور پاکستانی عوام کو خود مختار اور با صلاحیت بنانا ہے ،احمد جلال نے کراچی میں ایمبولینسز کی قلت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شہر کو مزید ایمبولینسز کی ضرورت ہے تا کہ،مریضوں کو ہنگامی حالات میں بروقت اسپتال پہنچایا جاسکے،اس وقت کراچی میں 3لاکھ40ہزار شہریوں کیلئے ایک ایمبولینس کی سہولت موجود ہے جبکہ عمومی طور پر ایک لاکھ افراد کیلئے ایک ایمبولینس کی ضرورت ہوتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر