کراچی ٹریفک پولیس کا ہیلپ لائن نمبر بندکردیا گیا

کراچی ٹریفک پولیس کا ہیلپ لائن نمبر بندکردیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی آگاہی کے لئے دیا گیا ہیلپ لائن نمبر بند کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کے لئے دیا گیا ہیلپ لائن نمبر بند کر دیا گیا۔شہری ٹریفک جام سمیت دیگر تفصیلات کیلئے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915پر رابطہ کرتے تھے،،ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ہیلپ لائن ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بند ہوئی ہے،جبکہ تریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے 03343104772 عارضی نمبر جاری کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...