بھٹائی کالونی میں قائم گیس لائن میں آگ بھڑک اٹھی

بھٹائی کالونی میں قائم گیس لائن میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (کرائم رپورٹر)کرچی کے علاقے کورنگی بھٹائی کالونی میں قائم گیس لائن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو لیا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں گیس کی لائن میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ نے کے الیکڑک کی کیبل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے گیس خارج ہورہی تھی،بجلی کے کھمبے سے چنگاری گری تو آگ لگ گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...