ٹیکنالوجی کی اہمیت ،مسلمہ زکریا یونیورسٹی شعبہ انجینئرنگ کو تمام ضروری وسائل فراہم کرینگے :رفیق رجواجہ

ٹیکنالوجی کی اہمیت ،مسلمہ زکریا یونیورسٹی شعبہ انجینئرنگ کو تمام ضروری ...

ملتان (سپیشل رپورٹر 228سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ فنی تعلیم کیلئے تما م ممکنہ وسا ئل کو بر وئے کار لا یا جا رہا ہے ۔بہا ء الد ین زکر یا یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کو دور حا ضر کے تقا ضو ں سے ہم آ ہنگ کر کے نئی نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو نے کے قابل بنائیں گے ۔یہ با ت انہو ں نے سر کٹ ہا ؤ س ملتا ن میں وائس چانسلر بہاء الد ین زکر یا یونیو رسٹی ملتا ن پر وفیسر ڈا کٹر طا ہر امین ،خو اجہ فاضل ،خو اجہ یونس ،ڈا کٹرعامر شیراز ی ،سید عاصم شاہ ،سید احسن شا ہ سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہر دور میں ٹیکنا لو جی کی الگ اہمیت رہی ہے ۔موجود ہ وقت میں ٹیکنالو جی تیزی سے ترقی کی جا نب رواں دواں ہے ہم اپنے باصلا حیت نوجوانوں کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے نو جو انو ں کے ہم پلہ دیکھنا چا ہتے ہیں کیو نکہ اس خطے میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں صرف مواقع سہولیا ت کی بدولت ہما ر ے نوجوا ن کچھ بھی کر گز ر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔بہا ء الد ین زکر یا یونیو رسٹی کے شعبہ انجینئر نگ کو تما م ضر ور ی وسا ئل فر اہم کئے جا ئیں گے تا کہ نوجوا نو ں کو جد ید تعلیم دے کر اپنی صنعت کیلئے با صلا حیت انجینئر ز کی تیا ر ی کو سی پیک جیسے اہم منصو بہ کا حصہ بنا سکیں ۔انہو ں نے وائس چانسلر ڈا کٹر طاہر امین سمیت دوسر ے شر کا ء کو اس بارے میں سفا رشات اور تجاو یز دینے کا کہا۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے محدود وسائل کے بہترین مصرف سے خاطر خوا ہ نتائج حاصل کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بستی بچ دارا سٹریٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر معززین علاقہ شیخ سلیم، شیخ عاصم، ملک نوید اقبال، شبیر انصاری اور حافظ اجمل بھی موجود تھے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے یونین کونسل 32 اور یونین کونسل 41 کو ملانے کے لیے ریلوے انڈر پاس کے عوامی مطالبہ پر کہا کہ اس سلسلہ میں کمشنر ملتان کو اس منصوبہ کے قابل عمل ہونے بارے ماہرانہ رائے پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اگر انجینئرز کی طرف سے کسی قسم کی فنی رکاوٹ کی نشاندہی نہ کی گئی تو اس منصوبہ کی منظوری حاصل کر لی جائے گی دوسری صورت میں لوگوں کی سہولت کے پیش نظر محفوظ پیدل آمدورفت کے لیے اوور ہیڈ سٹیل برج بنوایا جائے گا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اولیاء کرام صوفیائے عظام نے ہمیشہ امن و آشتی پیار اور محبت کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا حضرت حافظ جمال اللہ ملتانیؒ نے اپنے بلند کردار اور اعلیٰ اخلاق کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو مسلمان کیا بزرگان دین کے نقش قدم پر چل کر دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلسلہ چشتیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ جمال اللہ ملتانی ؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے کیا اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم محمد شہباز حسین جمالی،علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی،خواجہ غلام محی الدین فخری،ڈپٹی مےئر ملتان حاجی سعید احمد انصاری ودیگر ہمراہ تھے گورنر پنجاب ملک رفیق رضوانہ نے مزار پر چادر پوشی کی اور ملکی سالمیت و استحکام کیلئے دعا کی۔

گورنر رجوانہ

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...