اقتدار کے باوجود منتخب نمائندوں نے میلسی کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، نعیم بھابھہ

اقتدار کے باوجود منتخب نمائندوں نے میلسی کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، نعیم ...

میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ میلسی میں میرا بچپن گزرا شہر کے گلی محلوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری حکومت کے دوران یہاں کے منتخب نمائندوں نے میلسی کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا حالانکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

شریف نے تحصیل میلسی کو اعزاز دیتے ہوئے مجھ سمیت دو صوبائی وزیر یہاں سے لیئے میلسی میں قائد اعظم روڈ پر ون وے ، ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس، اسٹیڈیم اور یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی اشد ضرورت ہے وزیر اعلیٰ کی وہاڑی آمد کے موقع پر اس بارے بھی استدعا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میلسی کے زیر اہتمام کارکنوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میری دلچسپی اپنے انتخابی حلقے تک محدود ہے اور میں کسی بھی دوسرے حلقے میں مداخلت کا قائل نہیں ہم نے اپنے علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کے حلقے کی پسماندگی کو دور کیا اور آخری سال میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے 40کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز حاصل کیئے انہوں نے کہا کہ میلسی کے عوامی نمائندے بھی علاقے کو بہت کچھ دلواسکتے تھے میلسی سائیفن علاقے کا خوبصورت پکنک پوائنٹ ہے اس کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اختلافات جمہوریت کی روح ہیں کارکن 15فروری کو اپنے محبوب قائد کا بھر پور استقبال کریں اور مقامی اختلافات کو بالائے طاق رکھا جائے اس موقع پرکارکنوں نے صوبائی وزیر کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے نے 33ہزار سے زائد ووٹ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار میاں ماجد نواز ارائیں کو نظر انداز کر رکھا ہے جس کی وجہ سے (ن) لیگ دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے اگر صورتحال پر اعلیٰ قیادت نے توجہ نہ دی تو الیکشن میں (ن) لیگ سیاسی نقصان سے دوچار ہو سکتی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو میلسی کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے اس موقع پر ڈویژن سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد کھوکھر، مشتاق احمد چوہدری، محمد اقبال شہزاد، سید نیاز حسین شاہ، رانا خوشی محمد، میاں قیصر سمیت دیگر کارکن موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...