جامعہ زکریا کی تحقیق کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے،ڈاکٹر طاہر

جامعہ زکریا کی تحقیق کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے،ڈاکٹر طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی نے گزشتہ مختصر عرصہ میں عالمی سطح پر تحقیق میں جو پیش رفت کی ہے اس کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیاجارہا ہے. ایشیاء کی بہترین جامعات میں اس کے نام کی شمولیت یونیورسٹی اساتذہ کی تحقیقی کاوشوں کا واضح اعتراف ہے. ان خیالات(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کا اظہار وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فارمارسیوٹکس کے زیراہتمام ’’ فارمیسی کے شعبہ میں نئی جہتوں کی تلاش ‘‘کے موضوع پرہونے والی دو روزہ پہلی انٹرنیشنل فارما سیوٹکس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی نے پاکستان کی جنرل یونیورسٹیز میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی اہمیت کو ثابت کردیا ہے. یونیورسٹی میں قومی و عالمی ماہرین کی آمد اور ان کے افکار و علوم سے استفادہ ، یونیورسٹی طلباء طالبات کو اپنے مضامین میں نئے افق سے روشناس کروانے کا باعث ہوگا. مستقبل ایشیاء کے سکالرز اور محقیقین کا ہے. ڈین آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے اشتراکی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ا س ڈیپارٹمنٹ میں کانفرنس سے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز بھرپور مستفیذ ہونگے. .چیئرمین شعبہ فارماسیوٹکس پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین کے ویژن کے مطابق یونیورسٹی میں علمی مذاکروں اور تحقیقی تبادلہ خیالات کے کلچر کو مستحکم کیاجارہا ہے. اس مقصد کے لیے علمی سوالات کی حوصلہ افزائی کی جائے اس سے تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی. برطانیہ کے ڈاکٹر زاہد نذیر نے کینسر کے خلاف ہونے والی جدید تحقیق کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ان کی ریسرچ نے دو نئی ادویات دریافت کی ہیں جو کہ امریکہ اور انگلینڈ میں استعمال کے لیے منظور کی جاچکی ہے . انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر سہیل ارشد یونیورسٹی آف پنجاب لاہور نے کانفرنس کے موضوع کے حوالے سے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی. کانفرس کے دیگر مقررین میں چیئرمین پی پی ایم اے حسیب خان ، یونیورسٹی آف پنجاب سے ڈاکٹر خالد حسین ، ڈاکٹر ناصر ، ڈاکٹر ایاد ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان اور ڈاکٹر فواد رسول شامل ہیں. . کانفرنس میں چین ، ملائیشیاء ، نیپال اور انگلینڈ سے مندوبین شرکت کررہے ہیں. کانفرنس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ،، پی پی اے کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ سید قلب حسن رضوی ، صدر پی پی اے مشتاق چوہدری ، شعبہ کے اساتذہ کرام اور طلباء طالبات نے شرکت کی. کانفرنس کے دوسرے دن پہلے سیشن میں برطانیہ کے ڈاکٹر حامد مرچنٹ اور ملائیشیاء ڈاکٹر حاضرینہ اپنا لیکچر دیں گی۔
وائس چانسلر