سی پیک ملکی تاریخ کا مفید ترین منصوبہ ثابت ہوگا،ثاقب خورشید

سی پیک ملکی تاریخ کا مفید ترین منصوبہ ثابت ہوگا،ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار) ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے سی پیک منصوبہ ملکی تاریخ کا سب سے مفید منصوبہ ثابت ہوگاوزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ بوریوالا وہاڑی شہر کی کایا پلٹ دے گا دورہ وہاڑی پر خادم اعلی پنجاب(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ضلع وہاڑی کیلئے میگا پراجیکٹس کا تحفہ لے کر آئیں گے ان شاء اللہ 15فروری کے روز وہاڑی سے کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکنان اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے چاندنی پارک سے روانہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسابق کونسلر بلدیہ حاجی جمیل گجر کی رہائش گاہ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکونسلر بلدیہ وہاڑی سجاد گجر،،کونسلر بلدیہ ندیم شیروانی ، ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن میاں جہانزیب،یوسی چیئرمین صفدر گجر،سابق نائب ناظم چوہدری سعید،عبدالشکور گجر،نیامت گجر،چوہدری عبدالطیف شاہد و کثیر تعداد میں کارکنا ن موجود تھے ۔

ثاقب خورشید

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر