دھرنا پارٹی اور سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنیوالے ملکی ترقی سے خوش نہیں‘مرتضیٰ ڈوگر

دھرنا پارٹی اور سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنیوالے ملکی ترقی سے خوش نہیں‘مرتضیٰ ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) چیئرمین بلدیہ وہاڑی سر دار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے کہا ہے کہ 15فروری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کو بوریوالہ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہاڑی سے سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں افراد اور لیگی کارکنان اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

جائیں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھو کھلے نعروں نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف عوام کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنا خون پسینہ بہا رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں بوریوالہ روانگی سے قبل معززین شہر اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی اور سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے ملکی ترقی سے خو ش نہیں ہیں کیو نکہ قائد میاں محمد نو ازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کا وقارعالمی سطح پر بلند ہوا ہے اور ملک سے غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو رہا ہے میاں نوا زشریف کی قیادت میں لگائے گئے منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں (ن) لیگ کی عوامی حکومت نے عوام کو بجلی بحران سے با ہر نکالا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی بوریوالہ آمدپر چند مقدم کریں گے اور ضلع وہاڑی کی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہو گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر