چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج فتح پور اورکوٹ ادو میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے جلسہ سے خطاب کرینگے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج فتح پور اورکوٹ ادو میں ہولو گرام ...

فتح پور،کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262 نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بروز منگل13 فروری شام 7 بجے فتح پور کلمہ چوک میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے زریعے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔جلسہ عام سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک رمضان بھلر اور تحصیل صدرکروڑ چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ بھی خطاب کریں گے۔پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج 06:00بجے عباس پلازہ کوٹ ادو میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام و پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔

بلاول زرداری خطاب

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر