ملتان اور نواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

ملتان اور نواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ صارفین احتجاج کرکرکے عاجز آ گئے۔تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کے بحران نے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

صارفین کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ بیشتر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ صبح ہی شروع ہوجاتی ہے ۔ اس کے بعد گیس دوپہر کو بالکل نہیں ہوتی ہے ۔ شام کو کچھ دیر کے لئے گیس فراہم کی جاتی ہے مگر پریشر نہ ہونے کے باعث اس کی افادیت نہیں رہتی ۔ اس صورتحال سے صارفین شدید پریشان ہیں ۔ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے سفید پوش صارفین سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ ایل پی جی کے نرخ ان کی پہنچ سے باہر ہونے سے صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے ۔صارفین کے مطابق مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ۔ گیس سلنڈرکا استعمال استطاعت سے باہر ہو چکا ہے جبکہ وہ سوئی گیس کی بندش پر سوئی ناردرن گیس کے دفتر جا کر شکایت کر تے ہیں تو کوئی اس پر توجہ نہیں دیتا۔

گیس لوڈشیڈنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...